بھیونڈی: دو نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ، ایک ملزم گرفتار، ایک فرار

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے تحت دو مختلف جگہوں پر دو اسکول کی نابالغ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔ ان دونوں واقعات میں بھیونڈی تعلقہ پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے ایک واردات کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور دوسرا ملزم فرار بتایا جا رہا ہے ۔

ملی معلومات کے مطابق پہلا واقعہ شیلار گرام پنچایت میں واقع گنیش نگر کے ماروتی بھوئیر بلڈنگ میں رہنے والی کلاس ہشتم میں پڑھنے والی 13 سالہ طالبہ پر عمارت میں رہنے والے سنجے جناردھن جٹھار 48 کی غلط نیت لڑکی پر تھی۔ ذرائع کے مطابق جب لڑکی اسکول سے گھر جانے کے لئے عمارت کی سیڑھی چڑھ رہی تھی اسی وقت منچلے سنجے نے لڑکی کا پیچھا کر اسے روکنے کا اشارہ کیا اور پیچھے سے پکڑ کر اس کے ساتھ جسمانی چھیڑ چھاڑ کر بدتمیزی کی ۔جس سے طالبہ کو ذہنی و جسمانی طور پر ہراسانی ہوئی ۔ منچلے سنجے کی اس بدفعلی سے خوفزدہ طالبہ نے پوری روداد اپنے والدین کو بتائی۔

جنھوں نے اپنے پڑوسی کی مدد سے پولیس اسٹیشن پہنچ کر سنجے کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 (ا) پوکسو 5،8 اور ایٹراسٹی قانون کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اس واقعہ کے درج ہوتے ہی گنیش پوری پولیس سپریٹنڈنٹ افسر دلیپ گوڈبولے اور سینئر پولیس انسپکٹر ولاس چوگلے کی رہنمائی کے تحت تعلقہ پولیس نے منچلے سنجے جٹھار کو فوری طور پر گرفتار کرلیا اور بدھ کے روز اسے تھانے ضلع سیشن عدالت میں حاضر کیا تھا جہاں عدالت نے ملزم جٹھار کو 22 فروری تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اسی طرح دوسرا واقعہ بھیونڈی دیہی علاقے کے تحت یوئی گاؤں کی رہنے والی کلاس 9 ویں میں پڑھنے والی 14 سالہ طالبہ کو اس کے چچازاد منچلے بھائی راکیش کرشن گھاٹال 25 نے چھیڑچھاڑ و ہراسہ کرنے کا کام اس وقت انجام دیا جب طالبہ اپنے گھر کے پیچھے رفاع حاجت کے لئے جارہی تھی ۔اسی درمیان راکیش گھاٹال نے آ کر اسے پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کی اس واقعہ سے خوفزدہ ہوکرطالبہ نے گھر آکر واقعہ کی معلومات اپنے ماں باپ کو دی ۔

مذکورہ واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد لڑکی کے ماں باپ نے فوری طور پر بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن آکر منچلے راکیش گھاٹال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس میں معاملہ درج ہونے کی بھنک لگتے ہی راکیش فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس راکیش کی تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس انسپکٹر ویبھو دیش پانڈے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading