غزہ کے القدس ہسپتال کو خالی کرانے کے اسرائیلی حکم پر عالمی ادارۂ صحت سمیت دیگر امدادی تنظیموں کو تشویش

شمالی غزہ کے القدس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ علاقہ فوراً خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسے ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیا ہے

جبکہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ‘موجودہ صورتحال میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں اور انکیوبیٹرز میں رکھے گئے بچوں کو نکالنا ناممکن ہے۔’

غزہ میں فون لائنز اور انٹرنیٹ ایک دن کی بندش کے بعد آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں، جس کے بعد دُنیا بھر میں مقیم فلسطینی اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے غزہ میں اپنی فوج کی مدد کے لیے مزید فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ
فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہے.

اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق یرغمالیوں کی تعداد 229 ہے.برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کر لیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading