مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا بھائی یوسف جمیل کا بیان سامنے آگیا : ویڈیو دیکھیں

اللہ کریم اس مشکل وقت میں مولآنا طارق جمیل صاحب اور انکی فیملی کو صبر دے، آمین ۔ سوشل میڈیا پر لوگ مختلف باتیں بنا رہے ہیں کہ عاصم جمیل کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ انکے بڑے
بھائی یوسف جمیل کا یہ بیان دکھ کی اس گھڑی بہت تکلیف دہ ہے کہ انکو قیاس آرائیوں کی وجہ سے وڈیو ریکارڈ کروانی پڑی۔
"عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈیپریشن کا شکار تھے اور پچھلے چھ ماہ سے مرض کی شدت کی وجہ سے انکو الیکٹرک شاک بھی دئیے جا رہے تھے بطور ٹریٹمنٹ اور آج اتفاقاً گھر میں اکیلے ہونے کیوجہ سے انہوں گارڈ سے گن لیکر خود کو گولی مار لی” خدارا سوچ سمھج کر بات کیا کریں کہ مولانا طارق جمیل صاحب کو جب یہ باتیں پتا لگیں گی تو انکو کتنی تکلیف پہنچے گی۔

عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے مرحوم بیٹے کی نمازِ جنازہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرحوم بیٹے اور لواحقین کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading