’اے اللہ یہاں کوئی نہیں بچا بس تو ہے‘ غزہ کی مسجد سے دل دہلادینے والا اعلان

غزہ: اسرائیل نے گزشتہ شب غزہ پر اب تک کا سب سے بدترین حملہ کیا اور ایسے میں غزہ کی مسجد کے اسپیکر سے گونجتی آواز نے درد دل رکھنے والوں کو جھنجھوٹ کر رکھ دیا۔

گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اب غزہ کا دنیا بھر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

اس اسرائیلی حملے کو اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ شب غزہ میں ایک طرف موت کا سناٹا اور دوسری طرف مسجد کے اسپیکر سے گونجتی یہ آواز سے درد دل رکھنے والے دہل کر رہ گئے۔

مسجد کے اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ اے اللہ، اے اللہ یہاں کوئی نہیں بچا بس تْو ہے۔

اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد غزہ کی مسجد سے مسلمانوں کے نام پیغام دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اللہ کی قدرت کو ان پر غالب سمجھتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading