غزہ میں 450 کے قریب بچے شہید، اسرائیلی فوج کے سربراہ کا حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف : امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جمعے کے روز قطر پہنچیں گے

اسرائیل، فلسطین تنازع کے چھٹے روز ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2700 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر لگاتار حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ کی جانب سے حماس کے حملے کے بعد سے پہلی مرتبہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملوں کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جمعے کے روز قطر پہنچیں گے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن قطر میں سینئر حکام سے ملاقات کے لیے کل (جمعے کو) قطر پہنچیں گے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں قطر کی جانب سے غزہ میں یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوشش کی گئی تھی جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید 36 فلسطینی خواتین کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

قطر نے تصدیق کی تھی کہ وہ ثالثی کی کوشش میں ہے لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے پوچھے جانے پر اسرائیل نے اس بات کی تردید کی تھی کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اب تک غزہ میں 447 بچے شہید ہوئے ہیں

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کے روز سے اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے 1417 افراد میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading