عید میلادالنبی کےجلسہ اور جلوس کافیصلہ جلد متوقع،وزیراعلی داخلہ ،اعلی پولیس افسران اور مسلم لیڈران کاتبادلہ 

ممبئی،20اکتوبر(یواین آئی) عید میلادالنبی کےجلسہ اور جلوس کے سلسلہ میں فیصلہ جلد متوقع ہے ،یہاں آج وزیراعلی داخلہ انیل دیشمکھ ،اعلی پولیس افسران اور مسلم لیڈران کے درمیان تبادلہ کیاگیا اور اس طرح کی امید بن چکی ہے کہ اعلی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ایک ملاقات میں ریاستی جیتندرآواڑ، سنئیر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر عارف نسیم خان ،خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفرازآرزو ،اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نسیم صدیقی ایم۔ایل اے امین پٹیل ،امن کمیٹی چیئرمین فرید شیخ اور دیگر موجود تھے۔
نسیم خان،جوکہ سینٹرل کمیٹی برائے عید میلاد النبی کے چیئرمین ہیں ، نے اس موقع پرکہاکہ عید میلاد النبی روایتی طور پر منایا جاتا ہے اور اس درمیان جلوس اور جلوہ منعقد کیے جاتے ہیں ،اس لیے سوشل ڈیسٹیسنگ اور دیگر امور اور پابندی کا خیال رکھتے ہوئے منظوری دی جائے۔اس بار حکومت کو واضح اعلان کرنا چاہئیے کیونکہ پچھلی مرتبہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پرسرکاری اعلان مبہم تھا۔
انیل دیشمکھ نے کہاکہ اس معاملہ میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار اور اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کر نے کے بعد جلد ہی فیصلہ متوقع ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading