آئی سی سی عاملی کپ 2019 کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے معروف کرکٹر اور شخصیات لندن پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر ایک 60 سیکنڈ کا گلی کرکٹ مقابلہ ہوا جس میں تمام دس شرکاء ممالک نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ہندوستان کی کار کردگی اچھی نہیں رہی اور اس موقع کا پاکستان کی جانب سے اس مقابلہ میں حصہ لینے گئیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان پر طنز کر دیا۔
اس گلی کرکٹ مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی سابق کرکٹر انل کمبلے اور فلم اداکار فرحان اختر کر رہے تھے اور انہوں نے صرف 19 رن اسکور کئے جو سب سے کم تھے اور وہ آ خری نمبر پر آئے جب کہ پاکستان کی جوڑی نے اس مقابلہ میں ہندوستان سے دو گنا یعنی 38 رن اسکور کئے اور وہ ساتوے نمبر پر رہے۔اس مقابہ میں پاکستان کی جانب سے پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر علی اور ملال یوسف زئی نے شرکت کی۔
اس مقابلہ میں میزبان ٹیم انگلینڈ اول نمبر پر رہی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن اور کرس ہیوجس نے 74 رن بنائے جبکہ دوسرے نمر پر رہنے والی آسٹریلائی ٹیم نے 69 رن بنائے۔ مقابلہ کے بعد اینکر شبانی ڈانڈیکر نے جب ملالہ سے ان کی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’پاکستان ٹھیک تھا، زیادہ برا نہیں تھا اور ہم ساتویں نمبر پر تھے۔ لیکن پھر بھی ہم ہندوستان کی طرح آخری نمبر پر تو نہیں ہیں ‘‘۔
Most hilarious moment of that Cricket World Cup opening ceremony was when Nobel Peace Prize Winner Malala Yousafzai – I repeat, Nobel Peace Prize Winner – tells the crowd, "Pakistan, we were okay, not too bad, came No. 7…. but India came last!" pic.twitter.com/bECmfVhknZ
— Peter Della Penna (@PeterDellaPenna) May 29, 2019
ملالہ کے اس بیان کو ٹوئٹر پر اچھے انداز میں نہیں لیا گیا اورلوگوں نے کہا کہ ان کا جملہ ہندوستان کی جانب نفرت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ملالہ نے اپنے بیان میں جوڑتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کھیل دنیا کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ یوسف زئی جو خواتین کرکٹ کی وکالت کرتی ہیں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ اب زیادہ خواتین کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان میں زبردست خواتین کرکٹ کھلاڑی ہیں جس میں ثنا میر بہت زبردست کھلاڑی ہیں۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جن کو دیکھ کر بچیاں کھیلوں میں اپنا مقام بنا رہی ہیں ‘‘۔