نظام آباد: مسلمانوں کاسماجی بائیکاٹ

نظام آباد:30مئی(ورق تازہ نیوز)بالکنڈہ ضلع نظام آباد میں ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی  سماجی اورتجارتی تعلقات رکھنے والوں پربھاری جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وی ڈی سی نے ایک قبرستان پران کے ادعا سے دستبرداری کے لئے مسلمانوں پردباو ڈالنے کے لئے ادعا سے دستبرداری کے لئے مسلمانوں پردباو ڈڈالنے کے لئے ان کاسماجی اورکمرشیل بائیکاٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس کمیٹی نے مقامی مسجد کمیٹی کی جانب سے مقامی عدالت میںدائرکئے گئے ایک مقدمہ سے دستبرداری سے انکارکرنے پراس طرح کااندازاپنایاہے کمیٹی نے کہا کہ کسی مسلمان سے بات کرنے والے شخص پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجائے گااوراگرکوئی مسلمان کی ہوٹل میںچائے نوشی کی تو ان پر 20,000 روپئے جرمانہ عائد کےا جائے گا ۔ نےز اگر کوئی غےر مسلم کسی مسلمان کے جنرل اسٹور سے کچھ خرےدی کرے تو اس پر بھی 20,000 کا جرمانہ عائد کےا جائے گا ۔ غےر مسلم افراد پر مسلمانوں کے آٹو رکشا مےں سفر کرنے پر بھی جرمانہ عائد کےا جائے گا ۔ رپورٹ میں کہا گےا کہ مسلمانوں کو اس گا¶ں مےں اس طرح کی غےر قانونی تحدیدات کے باعث کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ وہ ان کے بچوں کے لےے روزمرہ استعمال کی اشےاءاور دودھ بھی خرےد نہےں کر پا رہے ہےں ۔ ہندووں کے مکانوں مےں کراےہ سے رہنے والے مسلمانوں کو مکانات خالی کرنے کے لےے کہا جارہا ہے ۔ اس گا¶ں مےں اےک مسلم قبرستان ہے ۔ جس مےں چند قبروں کو مسمار کرنے کے بعد اس پر ہندووں نے غےر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جس پر مسلمانوں نے پولےس اور رےونےو ڈپارٹمنٹ مےں شکاےت درج کروائی اور ان محکمہ جات نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading