عاشق سے بات کرنے سے روکنے پر بیٹی نے ماں کو قتل کردیا

لکھنو ۔اتر پردیش کے بھدوئی ضلع میں ایک خاتون کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ خاتون کا قتل اس کی بیٹی نے ہی گلا دبا کر کیا تھا ۔ ملزم بیٹی اپنے عاشق سے فون پر بات کرنے سے ماں کے ذریعہ منع کئے جانے سے کافی ناراض تھی ۔ یہ واقعہ ضلع کے اونج تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ گزشتہ 26 جون کو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ سنسان علاقہ میں ایک خاتون کی لاش پڑی ہے ۔ جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پولیس کو پتہ چلا کہ خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی از سر نو جانچ شروع کی ۔ مقامی لوگوں اور مقتولہ خاتون کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو مقتولہ کی بیٹی منجو پر شک ہوا ، جس کے بعد پولیس نے بیٹی پر اپنی جانچ مرکوز کردی۔سبھی ثبوت جمع کرنے کے بعد جب پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ کی تو بیٹی نے اقبال جرم کرلیا اور پھر اس نے قتل کی جو وجہ بتائی ، وہ جان کر سبھی حیران رہ گئے ۔ ملزم بیٹی اپنے عاشق سے فون پر بات کرتی تھی ، جس کی اس کی ماں مخالفت کررہی تھی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading