عازمین حج کی قرعہ اندازی کمپیوٹر کے ذریع نہیں کرائی جائے:جمال صدیقی

ممبئی، 3 دسمبر(یو این آئی)مہاراشٹر ضلع حج کمیٹی کے چیئرمن جمال صدیقی نے آج یہاں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ2020 میں عازمین حج کی ہونے والی قرعہ اندازی بذریعہ کمپیوٹر نہیں بلکہ دستی طور پر چٹھی نکال کر کی جائے۔


اپنے ایک مکتوب میں جمال صدیقی نے کمپیوٹر کے ذریعہ کی جانے والی قرعہ اندازی پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ کمپیوٹر کے ذریعے کی جانے والی قرعہ اندازی میں بڑے پیمانے پر خرد ربرد ہوتی ہے لہٰذا عازمین کے سامنے ان کا نام ایک چٹھی پر لکھ کر لاٹری نکالی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کے معاملے میں شفافیت رکھنے کے تعلق سے یہ فیصلہ کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح سے کسی بھی شکایت کا موقع دستیاب نہیں ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading