نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہشمند ظہران ممدانی ڈیموکریٹک امیدوار منتخب

امریکی ریاست نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو نے نیو یارک شہر کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری میں ریاستی اسمبلی کے رکن ظہران ممدانی سے شکست تسلیم کر لی ہے۔

کوومو نے اپنے حامیوں سے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 سالہ ممدانی پرائمری ریس ’جیت‘ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا ’آج کی رات ان کی رات ہے۔‘

اس جیت کے بعد ممدانی میئر کے الیکشن میں باقاعدہ ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

اگر ظہران ممدانی نومبر میں ہونے والے میئر کے الیکشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکہ کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے شہر نیویارک کی قیادت کرنے والے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading