’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن: اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے بڑھ گئی، اسرائیلی فوج کے غزہ پر علی الصبح تازہ حملے

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک 700 اسرائیلی جبکہ 400 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اُدھر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں جاری لڑائی کے دوران علاقائی مزاحمت کو تقویت دینے’ کے لیے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات کر رہی ہے۔

خلاصہ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں اب تک اس کے 700 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 413 افراد ہلاک ہوئے ہیں . اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس نے 100 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا. اتوار کو بھی رات بھر غزہ پر اسرائیلی راکٹ حملے جاری رہے ہیں

امریکہ نے اسرائیلی میں متعدد امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسرائیل کے لیے جنگی سازوسامان بھیج کر اور خطے میں افواج کو بڑھا کر حمایت کا اعلان بھی کیا ہے

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک ’حالتِ جنگ میں ہے۔۔۔ حماس سے اسرائیلی علاقوں اور لوگوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کوششیں جاری ہیں‘. حماس نے سنیچر کی صبح اسرائیل میں راکٹ حملے کیے تھے اور اس کے مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہوگئے تھے۔ یہ گذشتہ دہائیوں میں سب سے زیادہ کشیدہ صورتحال ہے

اسرائیل کا بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن یقینی لگتا ہے، جیرمی بوون کا تجزیہ
Gaza
Getty ImagesCopyright: Getty Images
اب تک بنیامن نیتن یاہو سمیت اسرائیلی وزرائے اعظم نے حماس کی طاقت کو توڑنے کی کوشش کے لیے غزہ میں ایک بڑی فوج بھیجنے کے اقدام کی مزاحمت کی ہے۔

یہ ایک خوفناک فوجی چیلنج ہے جو بہت سے فلسطینی شہریوں ہلاکت کا سبب بھی بنے گا اور شاید یہ کام بھی نہ کرے۔ اس کے بجائے انھوں نے غزہ کا محاصرہ کر کے اور انٹیلی جنس اور اسرائیل کی فوج کی طاقت پر بھروسہ کر کے حماس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔

مگر یہ پالیسی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن یقینی لگتا ہے۔

یہاں تک کہ اگر اس نے جنگ کو دیگر علاقوں میں پھیلائے بغیر اپنے مقاصد حاصل کر بھی لیے تو یہ کچھ بڑے چیلنجوں سے نمٹ نہیں پائے گا۔

غزہ پر حکومت کیسے ہو گی؟ اسرائیل کے انخلاء کے اگلے دن کیا ہوگا؟ فوجی طاقت کافی نہیں ہے۔

طویل مدتی اس مہلک تنازعہ کی بنیادی سیاسی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر نہیں تو مزید نسلیں خونریزی اور درد کی سزا بھگتیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading