طلباء کو ان کے آئینی حقوق اور فرائض کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے
انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، تھانے کی جانب سے آئین مندر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
تھانے (آفتاب شیخ)
سماجی انصاف کی حقیقی تعلیم بھارت کے آئین سے حاصل ہوتی ہے، اس لئے جمہوریت کے دن کی مناسبت سے، مہارت، روزگار، کاروباریت اور جدت کے شعبے کے تحت انڈسٹریل ٹریننگ اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، تھانے کی جانب سے آئین مندر افتتاح کی تقریب (آن لائن طریقے سے) 15 ستمبر 2024 کو صبح 11 بجے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے دست سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، اور
وزیر مہارت، روزگار، کاروباریت اور جدت کے شعبہ منگل پربھات لوڈھا خصوصی طور پر موجود ہوں گے۔ اس تقریب کا مقصد ریاست مہاراشٹرا کے 434 صنعتی تربیتی اداروں (ITIs) میں آئین مندروں کا قیام ہیں۔ تمام انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں یہ پروگرام آن لائن طریقے سے ایک ہی وقت میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ تھانے (واگلے اسٹیٹ) میں واقع انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام میں تھانے لوک سبھا کے رکن پارلیمان نریش مہسکے خصوصی طور پر موجود ہوں گے۔ آئین مندروں کے قیام کا مقصد طلباء کو بھارتی آئین اور اس کے جمہوری اقدار سے روشناس کرانا ہے، خاص طور پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات کو فروغ دینا۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو ان کے آئینی حقوق اور فرائض کے بارے میں تعلیم دی جائے گی، تاکہ وہ باشعور شہری بن سکیں۔
اس موقع پر ادارے کی پرنسپل سمتا مانے کی جانب سے موجودہ اور سابقہ طلباء، والدین، آئین کو سمجھنے والے سماجی کارکن اور مقامی شہریوں کو بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
مزید برآں، پونے میں بھارت کے پہلے آئین پارک کا افتتاح بھی ہوا، جہاں آئین کے بنیادی حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔