آئی وائی ایف مہاراشٹر کی دس روزہ مہم "رحمت اللعالمین” کا کامیاب اختتام

ناندیڑ:اسلامک یوتھ فیڈریشن( آئی وائی ایف ) مہاراشٹر کی جانب سے دس روزہ مہم 1 تا 10 ستمبر بعنوان "رحمت اللعالمین ،، کا اہتمام کیا گیا، جس کے ذریعے مسلم اور غیر مسلم طلبہ تک محسن انسانیت جناب محمد رسول اللہ ﷺ کے احسانات اور آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ کو پیش کیا گیا۔اس مہم کے ضمن میں کالج اور کیمپسس میں لیکچرز ،کناپی لگاکر سیرت پر مبنی فولڈر کی تقسیم کی گئی ۔اسی طرح کیمپسس کے علاوہ اسٹوڈنٹس سے رابطے اور مہم کا پیغام پہچانے کے لیے ہاسٹل وزٹ،اسٹوڈنٹس میٹ،کنونشن و دیگر پروگرام منعقد کیے گئے ۔

جہاں طلبہ تک رسائی رہی وہیں قوم کے معمار سمجھے جانے اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے ضامن ٹیچرز حضرات اور سرپرستوں کے لیے علیحدہ میٹنگ منعقد کی گئیں،جہاں موقع دستیاب ہوا وہاں خطبہ جمعہ اور کارنر میٹنگ بھی لی گئیں۔


سیرت رسول ﷺ کی اہمیت اور صفت رحمت کی ہمہ گیریت پر مبنی مختلف مکاتب فکر اور ملی شخصیات سے ملاقاتیں اور ان کے تاثرات ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر چلائے گئے۔ مہم کے پیغام کو زیادہ زیادہ عام کرنے کے لیے پریس کانفرنس اور سیرت رسول ﷺ کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے مختلف اسٹیکرز اور کوٹیشن ڈیزائن کرکے وائرل کیے گئے۔ ان تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی وردھا اور SPPU(ساوتری بائی پھلے یونیورسٹی آف پونے )  کے انتظامیہ میں شامل وائس چانسلر صاحبان سے بالمشافہ ملاقات کرکے تنظیم کا تعارف اور مہم کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔

اس طرح ہزاروں مسلم و غیر مسلم طلبہ کے ساتھ ساتھ معاشرے پر اثر انداز ہونے والے با اثر لوگوں تک مہم کا پیغام اور رحمت اللعالمین،محمد رسول ﷺ کی سیرت کو پیش کیا گیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading