طبی خدمات میں خواتین کا بولبالا، اہم عہدوں پر پھر بھی مردوں کا قبضہ

جینیوا: طبی خدمات ان منتخبہ شعبوں میں سے ایک ہے جہاں خواتین کا بول بالاہے،لیکن اس کے باوجود بڑےعہدوں پر صرف ایک چوتھائی خواتین ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلی وایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدیروس اے گیبریئسس نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران خواتین کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی یوم خواتین اس بات کو یاد کرنے کا موقع ہے کہ دنیا میں کئی خواتین ضروری طبی خدمات سے محروم ہیں اور ایسی بیماریوں کو جھیلنے پر مجبور ہیں جن کا علاج ممکن ہے۔

یہ دن صرف خواتین کی صحت کی حفاظت کا ہی موقع نہیں ہے یہ مکمل طورپر صحت کی حٖفاظت میں ان کے اہم رول کی نشاندہی کرنےکا بھی موقع ہے۔

گیبریئسس نے کہا، ’’طبی خدمات کے شعبہ میں عالمی سطح پر 70 فیصد خواتین ہیں، لیکن اہم کرداروں میں ان کی موجودگی صرف 25 فیصد ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں اہم عہدوں پر صنفی مساوات ہے، لیکن تنظیم کے دوسرے محکموں میں کافی کچھ کیا جانا ہے۔‘‘

انہوں نے کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے نمٹنے میں اہم رول اداکرنے کے لئے خواتین کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او میں اس سمت میں قیادت کرنے والی کچھ خواتین افسروں کے ناموں کا بھی ذکر کیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading