ضلع بال کلیان سمیتی (ضلعی فروغ اطفال مجلس) کے صدر کی حیثیت سے ر اج ونت سنگھ کا تقرر

ضلع بال کلیان سمیتی (ضلعی فروغ اطفال مجلس) کے صدر کی حیثیت سے راج ونت سنگھ کا تقرر
اردھاپور ( شیخ زبیر ) ریاست مہاراشٹر کے محیلہ و بال کلیان وبھاگ (محکمہ فروغ خواتین و فروغ اطفال) نے اپنی ارسال شدہ اطلاع کے مطابق ناندیڈ ضلع بال کلیان سمیتی کے صدر کی حیثیت سے ایڈوکیٹ راج ونت سنگھ کا انتخاب کیا ہے. یہ انتخاب تین سال کی میعاد پر مبنی رہے گا. اس سمیتی میں دیگر چار افراد کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے. حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ہر ضلع میں مجلس فروغ اطفال (بال کلیان سمیتی) کا قیام عمل میں آتا ہے. جس کے اہم مقاصد بچوں کے استحصال کی روک تھام کرنا، بال مزدوری، بچپن کی شادی کی روک تھام، اور جنسی تشدد جیسے جرائم کی روک تھام کرنا مقصود ہے. بچوں کے تحفظ کو موثر بنانے کے لئے ضلعی سطح پر بال کلیان سمیتی کی بنیاد رکھی جاتی ہے جس میں بچوں سے متعلق فکر مند سماجی مصلحین، وکلا، دانشور طبقہ، سیاسی، سماجی جیسے فعال افراد کو اس سمیتی میں شامل کیا جاتا ہے جس کی منظوری ریاست کے گورنر سے حاصل کی جاتی ہے. انتخاب شدگان کو کچھ محدود اختیارات بھی فراہم کئے جاتے ہیں. اس سمیتی کی میعاد تین سال کی ہوتی ہے اس ماہ کی دو جون کو مہاراشٹر گورنر کی منظوری کے بعد جواینٹ سیکرٹری ایس ایل اہیرے کی دستخط سے ایک اطلاع عام (گورنمنٹ نوٹیفکیشن) جاری کی گئی جس میں مختلف اضلاع کے بال کلیان کے صدور و ارکان کے ناموں کا اعلان کیا گیا. ضلع ناندیڈ کے لئے قابل مسرت و تسکین کی بات یہ ہے کہ ضلع بال کلیان سمیتی کے صدر کے عہدے کے لئے ایڈوکیٹ راج ونت سنگھ ولد سوریندر سنگھ کا انتخاب عمل میں آیا ہے. ایڈوکیٹ راج ونت سنگھ پیشے سے وکیل ہے اور ایک با وقار شخصیت کے مالک ہیں. آپ کا تعلق مختلف فلاحی شعبوں میں کام کرنے والے تحریکات سےبھی وابستہ ہے بچوں کے مسائل کے حل میں اور ان کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں آپ ہمیشہ کو شاں رہتے ہیں. موصوف کی اس فکر مندی کو دیکھتے ہوئے حکومت مہاراشٹر نے ان کا نام اس اہم عہدے کے لئے تجویز کرتے ہوئے اس عہدے پر فائز کیا ہے. اس کے علاوہ اس سمیتی میں ارکان کی حیثیت سے ڈاکٹر ستیہ بھاما ولاس جادھو، کشور ناگو راؤ ناوندے، ایڈوکیٹ ریکھا ویجناتھ تورن کر، اور سنگیتا رامیشور کامبلے شامل ہیں.اس موقعہ مسرت و شادمانی پر راج ونت سنگھ کے دوست و احباب نے اس اہم اعزاز پر دل کی عمیق ترین گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے. بالخصوص سراج انور محمد میران، (ریاستی اعزاز یافتہ مثالی معلم ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ ضلع ناندیڈ) اور شیخ عرفان ولد محمد اشرف صاحب (مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاوں ضلع ناندیڈ) نے دل کی عمیق ترین گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہیں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading