بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ کے طریقہ کار کے خلاف سماجوادی پارٹی کا دھرنا 

کارپوریشن کے افسران و ملازمین بھرشٹاچار کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں  – عرفات شیخ 

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ کے طریقہ کار کے خلاف سماجوادی پارٹی کے چیئرمین عرفات شیخ کی قیادت میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی طرف سے بھاری تعداد میں متحد ہوکر ایک روزہ دھرنا آندولن بھیونڈی کارپوریشن کے صدر دفتر گیٹ کے سامنے کیا گیا۔ اور سماجوادی بھیونڈی چیئرمین عرفات شیخ کی قیادت میں میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کو میمورنڈم سونپا گیا ۔ سماجوادی وفد کے ذریعہ میونسپل کمشنر ہیرے کو سونپے گئے میمورنڈم میں شہریوں کو ٹرافک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے شانتی نگر پائپ لائن کے اوپر فلائی اوور برج تعمیر کر بھادوڈ سے ہوتے ہوئے بھیونڈی کلیان روڈ کے راستے سے جوڑا جانا اہم ہے اور پاور لوم کساد بازاری سے پریشان شہریوں کی ٹیکس ادائیگی میں سہولیات کیلئے نومبر سے مارچ تک ابھئے یوجنا نافذ کئے جانے سمیت گھر اور پانی پٹی وصولی کی تجویز کو مستقل طور سے ایجنڈے سے خارج کرنے کی مانگ شامل ہے۔ سماجوادی وفد کے ذریعہ کمشنر ہیرے کو دیئے گئے میمورنڈم میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیچ لائن کے منصوبے میں ہوئے ناقص تعمیراتی کام کیلئے ٹھیکیدار ایگل انفراسٹریکچر انڈیا لمیٹڈ کمپنی کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی نمایاں طور پر شامل ہے ۔ سماجوادی بھیونڈی چیئرمین عرفات شیخ نے ناقص تعمیرات میں ملوث ٹھیکیدار ایگل کمپنی پر بھرشٹاچار کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے کمشنر ڈاکےر يوگیش مہسے نے مذکورہ کمپنی کے اوپر جرمانہ لگا کر اسے وصول بھی کیا تھا ۔ کارپوریشن کے بدعنوان طریقہ کار کی وجہ سے دوبارہ اسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ جو سراسر غلط ہے ۔ اس وفد میں سماجوادی ریاستی نائب صدر اجئے یادو لالہ ، جليس اعظمی، سینئر لیڈر رضوان احمد مسٹر، عبداللہ انصاری، ریاض اعظمی پپو، اسلم شیخ، جہانگیر فوجدار، سمیر سردار، منور شیخ، مولوی اختر، افضل شیخ، شمیم ​​انصاری، نہال شیخ، دانش اعظمی، سمييا شیخ، ممتاز کالی ٹوپی، مناف سید، اسلم فیضہ آبادی وغیرہ عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شامل تھے ۔میونسپل کمشنر ہیرے نے سماجوادی وفد کو ضروری کاروائی کئے جانے کا بھروسہ دلایا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading