نئی دہلی: مہاراشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیزی سے چل رہی ہیں۔کانگریس پارٹی شیو سینا کی حمایت میں اتر آئی ہے۔ جس پرملک کے دانشورمذہبی شخصیات نے یہ کانگریس کے لئے خطرناک ثابت بتایا ہے۔
مشہور و معروف شاعر منور رانا نے بھی کانگریس کو شیو سینا کی حمایت کرنا نقصان دہ ہے۔ مسٹر رانا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک رائے دہندہ کی حیثیت سے سونیا گاندھی جی سے گذارش کرتا ہوں کہ شیو سینا کے ساتھ اتحاد کرنے سے بچئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہماری دھرم ہے اور جو چیز ہمارے سماج، خاندان اوردھرم میں غلط ہے، وہ غلط ہی ہے۔ میں نہیں مانتا ہے سیاست میں سب کچھ جائز ہے۔ سیاست کوئی کھیل یا تماشہ نہیں ہے وہ ہمارا دھرم ہے۔ انہوں نے کہا سیاست ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-