شیوسینا لیڈران کے ذریعہ ایودھیا یاترا کی شوسل میڈیا پر چلنے والی تشہر سے شہر کا ماحول خراب ہو سکتا ہے ۔ عرفات شیخ
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی سماجوادی پارٹی کے چئیرمین عرفات شیخ نے شیوسینا کے رکن اسمبلی اور ان کے مقامی لیڈران کے ذریعہ شہر میں سوشل میڈیا پر ایودھیا یاترا کی تشہیر کو لے کر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کے شیوسینا کے پرمکھ ادھو ٹھاکرے کے چلو ایودھیا اعلان کے بعد بھیونڈی کے شیوسینا لیڈران شہر میں منافرت پھیلانے کی کوشش میں لگ گئے ہے اور ان شیوسینک لیڈران کے ذریعہ ایودھیا یاترا کی شوسل میڈیا پر چلنے والی تشہر سے شہر کا ماحول خراب ہو سکتا ہے ۔ عرفات شیخ نے شیونک لیڈران پر طنز کرتے ہوئے کہا کے بھیونڈی شہر اقلیتوں اور سیکولر ذہنیت رکھنے والے کا شہر ہے جس نے آپ کو ووٹ دیں کر رکن اسمبلی بنایا لیکن شیوسینا نے اپنی منافرت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہوئے شہر کا نہ صرف ماحول خراب کرنے میں لگی ہے بلکہ وہ اقلیتوں کے ووٹ کا بدل ان کے زخموں پر نمک پاشی کر کے دیں رہی ہے جس کی سماجوادی پارٹی پوری طرح سے مخالفت کرتی ہے ۔ چئیرمین عرفات شیخ نے بھیونڈی کارپوریشن میں نام نہاد سیکولر کانگریس پارٹی کے لیڈران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کے شیوسینا پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہے اب ان کے ساتھ کانگریس کو اپنا اتحاد ختم کر دینا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کے شہر کی عوام نے کانگریس کو فرقہ پرستوں کے خلاف پوری اکثریت چن کر دیا تھا لیکن پھر بھی کانگریس کے مقامی لیڈران نے سیاسی مفاد کے لئے شیوسینا سے اتحاد قائم کر لیا اب وہیں شیوسینا شہر میں منافرت پھیلا رہی ہے اور شہر کی یکجہتی اور سالمیت کو برباد کرنے پر آمادہ ہے ۔ شیوسینا کے اس اقدام سے شہر کی سیکولر عوام اور اقلیتوں میں زبردست اضطراب ہیں اس لئے ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے کانگریس اپنا اتحاد شیوسینا سے ختم کر لے ۔ وہیں سماجوادی چئیرمین عرفات شیخ نے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک راو چوہان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے اسمبلی اور پارلیمنٹ کے الیکشن قریب ہے اور بھیونڈی شہر میں فرقہ پرست پارٹی شیوسینا اور کانگریس کا جو اتحاد ہے اسے فوری طور پر ختم کرایں ورنہ انتخابات میں اس کا خمیازہ انھیں بھگتنا پڑیگا ۔ وہیں عرفات شیخ نے سماجوادی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کے آپ کانگریس کے اعلی لیڈران بالخصوص ریاستی صدر اشوک چوہان سے ملاقات کرتے ہے تو ان سے بھیونڈی میں کانگریس اور فرقہ پرست جماعت شیوسینا کا اتحاد ختم کرنے کا مطالبہ کریں ۔ کیونکہ اس اتحاد سے شہر کی عوام میں زبردست ناراضگی ہے ۔اور اگر کانگریس اپنا اتحاد نہیں ختم کرتی تو آپ کانگریس پارٹی سے دوری بنالیں ۔