ناندیڑ: 22 دسمبر(ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر سطح پرجاری احتجاج کے مدنظربی جے پی نے بھی اس قانون کے حق میںمہم چلانے کافیصلہ کرلیا ہے ۔
جس کاآغاز ناندیڑ سے 23 ڈسمبر کو ہونے جارہا ہے ۔کیونکہ اس مورچہ کو بی جے پی کے ناندیڑضلع کے قائدین ہر طرح سے مدد کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے ناندیڑ شہر صدر پروین سالے نے پریس نوٹ کے ذریعہ انھوں نے عوا م الناس سے اپیل کی ہے کہ اس مورچہ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت ملک سے اپنی محبت کااظہار کریں ۔
انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی سارے ملک میں یہ ماحول بنارہی ہے کہ سی اے اے اور این آر سی ایک مخصوص سماج کے خلاف بنایاگیاقانون ہے ۔ یہ مورچہ گاڑی پورہ کے رینوکاماتامندر سے شروع ہوکر ضلع کلکٹر دفتر پہنچے گا۔ اس مورچہ کوشتریہ راجپوت سماج ‘ضلع مہیشوری سبھا ‘ یادو آہیر گاولی سماج ‘ لنگایت گاولی سماج‘پوجیہ سندھی پنچایت ‘ بھارتیہ جین سنگھٹنا ‘ یووا ملہار سینا ‘ سوابھیمانی سنبھاجی بریگیڈ‘ مارواڑی یووا منچ ‘ اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی‘وشو ہندو پریشد ‘ رام جنم اتسو سمیتی ‘ مہاآرتی سنگھٹنا ‘ بھوئی سماج سنگھٹنا ‘سالاسر بھجن منڈل ‘ راجستھانی و پر سماج‘ آریہ چانکیہ سینا ‘اکھیل بھارتیہ برہمن مہاسنگھ ‘ آل مہاراشٹر آٹو سنگھٹنا‘قدیم مونڈھابیوپاری ایسوسی ایشن ‘ہنومان پیٹھ بیوپاری ایسوسی ایشن اور سنجیونی ستیہ سنگھ بھجن منڈل کی بھرپو ر تائید وحمایت حاصل ہے ۔اس طرح کی اطلاع راشٹر پریمی ناگری کرتی سمیتی کی جانب سے دی گئی ہے۔