حیدرآباد، 8 جنوری (یواین آئی)جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کے ارکین عا ملہ و مدعوئین خصو صی کا اجلاس آج صبح دفتر ریا ستی جمعیتہ علماء مسجد ز م ز م باغ عنبر پیٹ حیدرآباد میں بصدا رت مو لانا حا فظ پیر شبیر احمد صد ر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش منعقد ہوا۔ قر آن کریم کی تلا وت سے اجلاس کا آغاز ہو ا۔ حا فظ پیر شبیر احمد نے کہاکہ 2 جنوری کو دہلی میں منعقدہ جمعیتہ علماء ہند کی قومی ورکنگ کمیٹی میں ملک میں قوم و ملت کو درپیش اہم مسائل بشمول سی اے اے این آر سی اور این پی آر پر غور و خوص کیا گیا۔
ورکنگ کمیٹی کااجلاس مولانا قاری عثمان منصور پوری صدر جمعیتہ علماء ہند کی صدارت میں ہوا۔ مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ ہند نگران اجلاس تھے۔ اس اجلاس میں اہم امور پر کئی فیصلے لئے گئے۔ حا فظ پیر شبیر احمد نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی اجلاس منعقد کئے جائیں ۔ انہوں بتایا کہ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد میں ریاستی سطح کا احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا-
اسی سلسلے میں ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام 31/جنوری کو تلنگانہ کے ضلع نرمل میں اور 8/ فروری کو شہر حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اور این پی آر کے خلاف جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جمعیتہ علماء ہند کے مرکزی رہنما خصوصا مولانا سیدمحمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند اور مختلف مسالک کے علماء اور تمام مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور ہم خیال سیاسی لیڈران شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک عشرہ تلنگانہ میں اور آندھرا پردیش میں ملک بچاؤ, دستور بچاؤ کے عنوان سے منعقد کیاجائے گا۔
عوام میں شعور بیدارکیا جائے گا۔این پی آر،شہریت ترمیمی قانون اور این سی آر کی تفصیلات کو پروجیکٹر کے ذریعہ بتایا جائے گا۔ 9 جنوری سے 22 جنوری تک تلنگانہ کے اضلاع،محبوب نگر،نلگنڈہ،سوریا پیٹھ،کھمم،ورنگل،کریم نگر،جگتیال،نظام آباد،عادل آباد،میدک،رنگاریڈی،،وقار آباد،حیدرآباد، میں جلسے ہوں گے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد عرفان قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند اور ریاست کے ممتاز علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔اسی طرح 20 جنوری سے 29/جنوری تک آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع کتہ گوڈم،وجئے واڑہ،گنٹور،اونگول،نیلور،چتور،کڑپہ،انت پور،کرنول،ناگر کرنول میں ملک بچاؤ,اور دستور بچاؤ کے عنوان سے جلسے منعقدہو نگے،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد یامین صاحب قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند کے علاوہ ریاست کے ممتاز علماء کرام اور مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔
واضح ہو کہ تلنگانہ کے اضلاع کی طرح آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع میں بھی عوام میں شعور بیدار کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پروجیکٹر کے ذریعہ عوام الناس کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 26/جنوری کو تلنگانہ وآندھراپردیش کے اضلاع میں این سی آر،این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خاموشی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔آج اجلاس میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہشہریت ترمیمی قانون، این پی آر، این سی آر کے خلاف اپنا موقف واضح کریں ور نہ ر یاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش بلدیات اور میونسپل کار پوریشنوں کے انتخابات میں حکومت کے خلاف مہم چلائے گی-
اسی طرح مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ (1990)اور(2010) میں جس طرح کی مرد شماری ہوئی تھی اب بھی اسی نہیج پر مردم شماری کرائیں اس میں جو ترمیم کی گئی ہے ہم اس لئے تیار نہیں ہے اس لئے ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیتہ علماء کی آواز پر ملک گیر سطح پر 2500 مقامات بشمول تلنگانہ و آندھرا کے13 دسمبر کو ا اس سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف زبردست تاریخی احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔