سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں جھارکھنڈ گورنر ہاﺅ س کے سامنے دھرنا

رانچی 08 جنوری( یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) اور قومی مردم شماری رجسٹر( این پی آر ) کی مخالفت میں جھارکھنڈ میں متعدد اقلیتی تنظیموں کے بینر تلے کثیر تعداد میں لوگوں نے گورنرہاﺅس کے مین گیٹ پر آج دھرنا اور مظاہرہ کیا ۔


دھرنے میں شامل ہونے کیلئے سبھی مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ اس سے شہر کی متعدد سڑکوں پر جام لگ گیا ۔ ہاتھوںمیں ترنگا لئے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف نعرے لکھی تختیاں لئے پہنچے لوگوں نے یہ قانون واپس لو جیسے نعرے لگائے ۔دھرنا میں شامل ہونے کیلئے دار الحکومت رانچی میں مسلم کمیونیٹی کے لوگوں نے اپنی ۔ اپنی دکانیں بند رکھیں۔


دھرنا میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے سے دار الحکومت کی لگ بھگ سبھی سڑکوں پر جام لگ گیا ۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں وہیں لوگ پریشان ہوکر متبادل راستوں کی تلاش کرتے رہے لیکن وہاں بھی انہیںجام جیسی کیفیات سے گذرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جب سے سی اے اے قانون پاس کیا ہے لوگ ملک کے مختلف مقاما ت پر مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔مظاہرین کا ماننا ہے کہ یہ قانون آئین ہند کی روح کے مخالف ہے اس لئے اس آئین کو واپس لیاجائے ۔ ساتھ ہی مظاہرین اس بات کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ این آر سی اور این پی آر کے نفاذ سے بھی حکومت دستبردار ہو ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading