شوہر اسے پسند نہیں تھا، شادی کو ہوئے تھے 45 دن، جنگل میں بلایا اور پھر… اُس گھنے جنگل میں آخر کیا ہوا؟

جھارکھنڈ کے پلا مو ضلع میں ایک نوجوان نے بڑی دھوم دھام سے ایک لڑکی سے شادی کی، لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ شادی کو ڈیڑھ مہینہ ہی ہوا تھا، مگر اُسے یہ معلوم نہ تھا کہ جس کے ساتھ اس نے ساری زندگی گزارنے کی قسم کھائی ہے، وہی اس کی جان لے لے گی۔

دراصل، دلہن کو شوہر پسند نہیں تھا۔ اُس کا کسی اور سے عشق تھا۔ مگر شوہر کو اس بات کی ذرا بھی خبر نہ تھی۔ خاندانی دباؤ میں آ کر اس لڑکی نے شادی تو کر لی، لیکن بعد میں اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی سازش رچائی۔

پولیس کے مطابق، لڑکی کی خواہش تھی کہ وہ اپنے عاشق سے شادی کرے، لیکن اس کے خاندان والوں نے اس کی شادی کسی اور سے کر دی۔ شادی کے بعد لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا، اور 31 جولائی کو اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ نوجی پور پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے سنژو گاؤں میں پیش آیا۔

ڈیڑھ مہینہ پہلے ہوئی تھی شادی

پلامو کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریشما رمیشن نے بتایا کہ یہ لڑکی ضلع پلامو کے نوجی پور پولیس اسٹیشن کے علاقے سنژو کی رہائشی ہے۔ اس کی شادی 22 جون کو سرفراز نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ لیکن شادی کے چند دن بعد ہی دونوں الگ الگ رہنے لگے تھے۔

پولیس کے مطابق، ملزمہ بیوی نے اپنے شوہر سرفراز کو جنگل میں ملاقات کے لیے بلایا۔ سرفراز بھی اسے ملنے چلا گیا۔ مگر وہاں بیوی کے ساتھ اُس کا عاشق بھی موجود تھا۔ بیوی اور عاشق نے سرفراز کو دھوکے سے جنگل بلایا اور پھر پتھروں سے مار مار کر اس کا قتل کر دیا۔

فرار عاشق کی تلاش جاری

پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ریشما رمیشن نے بتایا کہ نابالغ لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا قتل کیا۔ مقتول، ضلع لاتیہار کے مفصل پولیس اسٹیشن کے علاقے دہی گاؤں کا رہائشی تھا۔
بیوی نے شوہر کو جنگل میں بلا کر قتل کیا اور لاش کو پتوں سے ڈھانپ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش رچائی تھی۔ فی الحال اس کا عاشق فرار ہے، اور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاشق کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading