اسلام آباد ۔پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے کے ساتھ معاشقہ کو لے کر وضاحت پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونالی کے ساتھ معاشقہ کو لے کر جو کچھ بھی کہا جارہا ہے ، وہ پوری طرح بکواس ہے ۔ شعیب اختر کے مطابق وہ کبھی بھی سونالی بندرے سے نہیں ملے ہیں ۔ شعیب نے یہ باتیں اپنے یوٹیوب چینل پر کہی ہیں ۔
دراصل تقریبا 10-15 سال پہلے کہا جاتا تھا کہ شعیب اختر بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے کے دیوانے تھے اور وہ ان کا اغوا بھی کرنا چاہتے تھے ۔ یہاں تک دعوی کیا گیا تھا کہ وہ سونالی بندرے کو اس قدر پسند کرنے لگے تھے کہ انہیں اغوا کرنے کیلئے بھی تیار تھے ۔ شعیب نے اب ان دعووں کو جھوٹا قرار دیا ہے