شرمناک! ریلی کے دوران ’ایمبولنس‘ کو راستہ دینے سے بنگال بی جے پی صدر نے کیا منع

متنازع بیانات کے لیے مشہور بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا ایک اور متنازع عمل سامنے آیا ہے کہ دو دن قبل جب وہ ندیا ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ایمبولنس کو گزرنے نہیں دیا کہ ریلی میں رخنہ ڈالنے کے لیے ترنمول کانگریس ایمبولنس کا سہارا لے رہی ہے۔


واضح رہے کہ سڑک سے ایک ایمبولنس گزر رہی تھی لیکن دلیپ گھوش نے بی جے پی ورکروں سے کہا کہ وہ راستے سے نہ ہٹیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی راستے سے نہ ہٹے کیونکہ یہ ریلی میں رخنہ ڈالنے کے لیے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی ہے۔اس کی وجہ سے ایمبولنس کو روڈ تبدیل کر کے دوسرے راستے سے جانا پڑا۔دلیپ گھوش کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دلیپ گھوش صاف طور پر نظر آ رہے ہیں کہ جب ڈرائیور کو معلوم تھا کہ یہاں ایک ریلی ہورہی ہے تو پھر اس راستے پر ایمبولنس کو کیوں لایا گیا ہے۔اس لیے ایمبولنس کو راستہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ سینکڑوں لوگ روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے موٹر وہیکل قانون کے مطابق سڑک جام کے دوران ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دینا ہوگا۔ایسا نہیں کرنے پر دس ہزار کا جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ اس قانون کے باوجود بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایمبولنس کو راستہ دینے سے صاف انکار کر دیا اور اپنے ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی جگہ سے نہ اٹھیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading