شرد پوار کے بیان سے ناراض این سی پی جنرل سکریٹری مناف حکیم نے بھی دیا استعفیٰ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیے آج کا دن انتہائی ناخوشگوار ہے کیونکہ طارق انور کے بعد پارٹی جنرل سکریٹری مناف حکیم نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ مناف حکیم نے شرد پوار کے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے رافیل معاہدہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا دفاع کیا تھا۔ اس سے قبل آج ہی پارٹی رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بھی این سی پی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور لوک سبھا سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

جہاں تک مناف حکیم کا سوال ہے، وہ این سی پی کے سینئر لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر میں یہ پارٹی کے بڑے چہرے کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں۔ مناف این سی پی کے بانی لیڈران میں شامل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین بھی تھے۔ انھوں نےا ستعفیٰ دینے کے بعد یہ بھی کا کہ شرد پوار نے رافیل معاہدہ پر جو بیان دیا ہے اس کا دفاع میں نہیں کر سکتا اور این سی پی کے کئی دیگر لیڈران بھی جلد ہی پارٹی سے الگ ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading