شرابی شوہر کرتا تھا ظلم وستم ، کٹا ہوا سر لیکر تھانے پہنچ گئی بیوی

آسام کے لکھیم پور ضلع میں قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں شوہر کی حرکتوں اور ظلم و ستم سے تنگ آکر ایک خاتون نے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ شوہر کے قتل کے بعد بیوی اپنے شوہر کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے جا پہنچی تو پولیس والوں کے ہوش اڑ گئے ۔

پولیس تفتیش میں ملزم عورت گنیشوری برکٹکی 48 نے بتایا کہ اس کا 55 سالہ شوہر مدھی رام سالوں سے اس پر ظلم وستم کر رہا تھا ۔ وہ روز اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور کئی بار اس کو کلہاڑی سے زخمی بھی کر چکا تھا ۔ روز کی طرح شراب کے نشے میں گھر پہنچتے ہی گزشتہ رات مدھی رام اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگا ۔ گنیشوری نے روز روز کی ا س مار پیٹ سے چھٹکارہ پانے کی ٹھان لی اور اس نے تیز دھار آلے سے ا سکا سر دھڑ سے الگ کر دیا ۔شوہر کے قتل کے بعد ملزم عورت گنیشوری نے اس کا کٹا ہوا سر ایک پلاسٹک بیگ میں ڈالا اور براہ راست پولیس تھانے جا پہنچی،جہاں اس نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔

تفتیش میں خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے بھی کئی بار اپنے شوہر مدھی رام کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوا تھا۔اس نے کہا کہ اگر میں اس کو نہیں مارتی تو وہ مجھ کو مار دیتا ۔ فی الحال پولیس نے قتل کا مقدمہ درج ملزم عورت گنیشوری کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

#UrduNewsAssam #Lakhimpur #HusbandMurder #Wife #Harassment #HeadCutAccused

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading