کلکتہ، 30مئی.وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نئی ہٹی میں ”ستیہ گرہ“ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے تشدد کا جواب بروقت دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت تمام مجرموں کے خلاف کارروائی کرے گی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے،بنگالی و غیر بنگالی کی کوئی تفریق نہیں ہے، صرف کچھ غیر بنگالی غنڈے ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی غنڈ ہ گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر ایک بلاک میں جے ہند واہنی اور بنگا جنانی واہنی قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ گروپ تشدد کرنے والوں پر گہری نگاہ رکھیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ ہربلاک میں ”بنگاجنانی واہنی“قائم کریں تاکہ خواتین کو مظالم سے بچایاجاسکے۔اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ہر ایک بلاک میں ”جے ہند واہنی قائم کریں“۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کے ہرایک ممبر کو یونیفارم اور شناختی کارڈ دیا جائے گا اور اس واہنی کا کام بنگال میں کلچر کو بحال کرنا ہوگا اور یہ نتیاجی سبھاش چندر بوس کے نظریات پر عمل کریں گے۔دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈی نیشن کریں گے اور آر ایس ایس کی سرگرمیوں کے ہرایک سوال کوجواب دیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی تہذیب و کلچر اورمذاہب کے درمیان کوئی تفریق نہ کریں۔ریاست میں ہر ایک شہری برابر ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کئی ہندی بولنے والوں کی بڑی آبادی ہے مگر کچھ ہندی بولنے والے یہاں غنڈہ گردی کررہے ہیں۔یہ لوگ بی جے پی کے لوگ ہیں جہاں یہاں آکر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس وقت چوں کہ انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے۔اس وقت برداشت کیا جارہا تھا مگر اب اس طرح کی غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔