شدید گرم موسم میں مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین طواف کعبہ میں مصروف

سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے پیش گوئی کی کہ معاملات منصوبہ بندی کے مطابق رہے تو رواں سال ہم تاریخ کے سب سے بڑے حج کی ادائیگی دیکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ عازمین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

مناسک حج کا آغاز اتوار کی صبح ’طواف کعبہ‘ کے ساتھ ہوا، 65 سالہ مصری شہری عبدالعظیم نے طواف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی کے خوبصورت ترین ایام بسر کر رہا ہوں، میرے خواب کو تعبیر مل گئی، میں نے حج کی ادائیگی کے لیے 20 سال تک بچت کرکے 6 ہزار ڈالر جمع کیے تھے۔

حکام نے 45 ڈگری سیلسیس (113 ڈگری فارن ہائیٹ) درجہ حرارت کے دوران عازمین حاج پر پانی کا چھڑکاؤ کیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading