کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی املاک میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ جے شاہ یہ بتانے میں ناکام ہیں کہ ان کی کمائی کا ذریعہ معاش کیا ہے اور مختلف اوقات میں مختلف بیان آتے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی آمدنی میں ہوئے اضافہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے طنز کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ اب اس خبر کو کنپٹی پر بندوق رکھ کر دبا دی جائے گی، ایک رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی آمدنی میں 15 ہزار گنا کا اضافہ ہوا ہے۔
Now the story will be killed.
Kanpati pe ? laga kar.https://t.co/5jyJJyumhp
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 2, 2019
وہیں دہلی میں کانگریس کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ جب مرکز کی مودی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی بدحالی نہیں ہے تو، چونکہ وہ یہ پیش نظر رکھ کر کہتی ہے کہ شاہ کی کمپنی بے تحاشہ کمائی کر رہی ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ جے شاہ کو ملک کے نوجوانوں اور لوگوں کو بتانا چاہیے کہ ان کی کمپنی کی آمدنی چند سالوں میں کئی ہزار گنا کس طرح بڑھ گئی۔ انہوں نے طنز کیا کہ اگر جے شاہ سب کو اس کمائی کا طریقہ بتا دیں تو ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا، ’’ملک میں ایک شاہ خاندان ہے اور اس کے شہزادے جے امت شاہ کی کمپنی کے کھاتوں کو دیکھنے کے بعد، ہمیں یہ یقین ہو جائے گا کہ کشاد بازاری کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔‘‘ اس شاہ خاندان کی معجزاتی تجارت کی نئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔‘‘
پون کھیڑا نے کہا، ’’تاجر کو ایم سی اے میں ہر سال 30 اکتوبر تک کمپنی کا لین دین کا تمام بیورہ جمع کرنا ہوتا ہے اور ایسا نہ کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کا التزم ہے۔ جے امت شاہ نے 2017 اور 2018 کا بیورہ جمع نہیں کروایا ہے۔ تاہم، شاہ خاندان کے شہزادے پر جرمانے کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا! جے امت شاہ بیورہ جمع کرانے کے لئے لوک سبھا انتخابات کے اختتام کا انتظار کرتے ہیں اور پھر ان کی کمپنی ’کسم فن سرو‘ کا بیورہ جمع کراتے ہیں۔ انہیں آخر الیکشن ختم ہونے کا انتظار کیوں تھا؟‘‘
پون کھیڑا نے پوچھا، "اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہے کہ شاہ خاندان کے شہزادہ جے امت شاہ کی یہ کمپنی کس قسم کا کاروبار کرتی ہے۔ جس نے ان کی آمدنی میں 15000 گنا اضافہ کیا ہے؟
پون کھیڑا نے سوال کیا، ’’شاہ خاندان کے شہزادے جے امت شاہ کی کمپنی کس طرح کا کاروبار کرتی ہے یہ بھی صاف نہیں ہے۔ آخر وہ کون سی تجارت ہے جسے کرنے کے بعد آمدنی 15 ہزار گنا بڑھ جاتی ہے۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
