شاہ رخ سے سکھ برادری ناراض ‘وجہہ کیا ہے جانئے

دہلی: شاہ رخ خان کی فلم زیرو مسلسل سرخیوں میں ہے۔پہلے فلم میں شاہ رخ کے لک کو لے کر بحث چل رہی تھی تو وہیں اب فلم کے پوسٹر پر سکھ سماج کی ناراضگی سامنے آئی ہے۔ دراصل زیرو کے حال ہی میں ریلیز ہوئے پوسٹر میں شاہ رخ خان نے کرپان پہن رکھی ہے۔

اس پوسٹر کو لے کر دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور دیگر سکھ تنظیموں نے مخالفت کی ہے۔سکھ سماج کا کہنا ہے کہ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ خان نے ننگے بدن نوٹوں کی ہار پہنے ہوئے ہیں اور گلے میں کرپان پہنے ہوئے ہیں۔ کرپان کو مزاحیہ طریقہ سے دکھانے پر سکھ سماج میں کافی غصہ ہے۔ سکھ سماج کے مطابق یہ بات برداشت سے باہر ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس جی پی سی کے دھرم پرچار کمیٹی کے چیئرمین پرمجیت سنگھ رانا نے ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم کا پوسٹر سامنے آیا ہے ، جس میں وہ کرپان پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جو اس کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading