دہلی:5نومبر ۔( ایجنسیز)ایم ایل اے مجیندر سنگھ سرسا نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے معاملہ میں ایک کیس درج کروایا ہے۔شاہ رخ خان پر سکھ سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ کی فلم زیرو کے حال ہی میں ریلیز ہوئے پوسٹر میں شاہ رخان خان نے کرپان پہن رکھی ہے۔ اس پوسٹر کو لے کر دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی اور دیگر سکھ تنظیموں نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔سکھ سماج کا کہنا ہے کہ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ خان نے ننگے بدن نوٹوں کی ہار پہنے ہوئے ہیں اور گلے میں کرپان پہنے ہوئے ہیں۔ کرپان کو مزاحیہ طریقہ سے دکھانے پر سکھ سماج میں کافی غصہ ہے۔ سکھ سماج کے مطابق یہ بات برداشت سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ سے سکھ برادری ناراض ‘وجہہ کیا ہے جانئے