بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ فلموں سے وہ بھلے ہی ابھی دور ہوں ، لیکن خبروں میں ہمیشہ بنی رہتی ہیں ۔ سہانا وقتا فوقتا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان دونوں سہانا خان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر کی وجہ سے سہانا کو ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔
سہانا خان کی جو تصویر وائرل ورہی ہے ، وہ تصویر سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے ۔ اس تصویر کو ان کے فین کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا ہے ۔ سہانا خان کی اس تصویر پر فینس کافی تبصرے کررہے ۔
اس تصویر میں سہانا خان مستی بھرے انداز میں الگ ہی طرح سے سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں ۔ شاہ رخ خان کی بیٹی اس تصویر میں زبان نکال کر سیلفی لے رہی ہے ۔ وائرل ہورہی اس تصویر میں انہوں نے سفید رنگ کا ٹاپ پہن رکھا ہے ۔.