شاہین باغ مظاہرہ پر آج پھر سنوائی

دو ماہ سے زیادہ وقت سے شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلا ف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ کو لے کر آج سپریم کورٹ میں دوبارہ سنوائی شروع ہوگی۔ اس معاملہ میں عرضی گزار نے عدالت میں عرضی دی ہے کہ مظاہرہ کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی اہم سڑک بند ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتہ اس معاملہ پر سنوائی کرتے وقت عدالت نے کہا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور پبلک کے استعمال کی سڑک کو بند کرنا مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب شاہین باغ کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سڑک پر بیٹھنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا، لیکن جب کسی قانون سے لوگوں کی شہریت کو خطرہ لاحق ہو تو احتجاج میں سڑک پر بیٹھنا مجبوری ہے۔

واضح رہے جن لوگوں نے اس مظاہرہ کو ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی سڑک بند ہے جس سے لاکھوں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مظاہرہ میں اس پہلو کو بھی دیکھا جائے کہ اس مظاہرہ کے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ تو نہیں ہے۔

واضح رہے اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیسلہ کے بعد دہلی پولیس اور امن کمیٹی کے درمیان کئی راؤنڈ بات چیت ہوئی ہے لیکن ان کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور مظاہرہ بدستور جاری ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading