اودھو ٹھاکرے سے اختلافات،شردپوار نے این سی پی وزرا ء کی میٹنگ طلب کی

ممبئی۔ مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی میں کھینچ تان چل رہی ہے۔ بھیما کورے گاؤں معاملہ این آئی اے کو سونپے جانے سے شرد پوار ناراض ہیں۔ اتحاد میں اندرونی اختلافات کے بیچ این سی پی چیف شردپوار نے آج پارٹی لیڈروں کی میٹنگ طلب کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ این سی پی چیف پارٹی کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔حالانکہ گزشتہ دنوں ہوئی کسانوں کی ریلی میں شرد پوار اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایک ساتھ اسٹیج پر نظر ضرور آئے تھے لیکن اندر خانے سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ شرد پوار کا ماننا ہے کہ بھیما کورے گاؤں کیس کی جانچ کرنے کا اختیار ریاست کو ہے۔ بھیما کورے گاؤں معاملے میں پولیس کی کاروائی کی جانچ ہونی چاہیے۔

کئی معاملوں پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ اختلاف کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار نے آج اپنے گھر پر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاستی سرکار میں شامل این سی پی کوٹے کے سبھی 16 وزرا شامل ہوں گے۔ اس میٹنگ کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading