شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف : ’پس ثابت ہو گیا وہ (انڈیا) انھیں نہیں کھیل سکتے۔‘

شاہین نے روہت اور کوہلی کو آؤٹ کر کے تاریخ رقم کر دی‘
انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ منسوخ ہونے کے فوراً بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے اور رائے دیتے نظر آئے۔ جہاں چند صارفین نے بارش کو میچ کا مزہ کرکرا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا وہیں چند اس کو بھی روائتی حریف انڈیا پر طنز کرنے کے لیے استعمال کرتے دکھائے دیے۔مدن نامی ایک صارف نے لکھا ’میچ کی فاتح بارش ہے۔‘

پاکستان میں سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے بھی کھیل کے میدان سے بارش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بارش تم نے یہ کیوں کیا؟‘کچھ صارفین پاکستان کے پیسر اٹیک کی کارکردگی اور تباہ کن بولنگ کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’پس ثابت ہو گیا وہ (انڈیا) انھیں نہیں کھیل سکتے۔‘

فرید خان نامی صارف نے پاکستانی بولنگ اٹیک اور خصوصاً شاہین آفریدی کے سپیل کی تعریف کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا ’دنیا میں کسی بولر نے ایک ہی اننگز میں انڈین بلے باز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو آؤٹ نہیں کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے آج تاریخ رقم کر دی ہے۔‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading