شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

Shahid-Afridi-ball-AP.jpgپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔‘

 

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اُن کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری جلد صحتیابی کے لیے مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاؤن کے آغاز سے پاکستان میں فلاحی کاموں میں مصروف رہے، انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading