شاہد آفریدی عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعاگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے سے متعلق اپنا رد عمل دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد خان آفریدی نے عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading