شارجہ میں رہنے والے ایک ہندوستانی کو 28 کروڑ روپے کی لاٹری نکلی

دوبئی، 4مئی (ایجنسیز) متحدہ عرب امارت کے ابوظبی کے شارجہ میں رہنے والے ایک ہندوستانی شوجیت کے نام 28 کروڑ روپے کی لاٹری نکلنے کی وجہ سے وہ مالا مال ہوگیا۔
جمعہ کو ابوظبی ڈیوٹی فری ڈرا میں ٹکٹ نمبر 030510 میں شوجیت کا ڈیڑھ کروڑ درہم (تقریبا 28 کروڑ روپے) کا انعام نکلا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق شوجیت نے یکم اپریل میں لاٹری کی آن لائن ٹکٹ کی خریداری کی تھی۔ شوجیت کو انعام جیتنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ یہاں تک کہ لاٹری آپریٹ کرنے والے کے افسران نے شوجیت کو فون پر کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ فون کاٹ دیتا تھا۔
یہ لاٹری کے ٹکٹ ابوظبی انٹرنیشنل ہوائی اڈے، العین ڈیوٹی فری اور سٹی ٹرمنل ابوظبی میں ملتے ہیں۔

ٹکٹ کی عام قیمت 500 درہم ہوتی ہے۔ اگر ٹکٹ خریدنے والا دو ٹکٹ خریدتا ہے تو اسے ایک ٹکٹ مفت میں دیا جاتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading