شادی کے دوسرے ہی دن بیوی فرار, مایوس نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کرلی

جلگاؤں( نامہ نگار )شادی کے دوسرے ہی دن بیوی فرار ہوگئی۔شادی جوڑنے کےلۓ جن خواتین نے ایک لاکھ روپیۓ دلالی لی تھیں وہ رقم بھی واپس نہیں مل رہی۔اس غصہ میں کیلاس سنتوش چورے (رہائش کوسونبہ تعلقہ جلگاؤں ) اس نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔اسی دوران اس معاملے میں دلال لیلابائ عرف بھابھی رام نارائین جوشی (رہائش شنی پیٹھ جلگاؤں ) اور سنگیتا بائ روہیداس بھالےراو (رہائش ہیپی ھوم کالونی جلگاؤں ) ان دونوں کو شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گذشتہ روز گرفتار کیا۔ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق متوفی کیلاس اس نوجوان کی سات برس قبل پہلی شادی ہوئ تھی۔چار سال قبل اس کی بیوی کے ساتھ طلاق ہوگیا تھا۔

پہلی بیوی سے ایک لڑکا ہے۔نئی لڑکی ملنے میں آنےوالی دقت کی وجہ سے بہنوئ سنتوش رگھوناتھ پاٹل (رہائش کوسونبہ تعلقہ جلگاؤں ) یہ کوسونبہ میں رہینے والی کلپنا بائ کے ذریعے لیلا بائ عرف بھابھی رام نارائین جوشی ان کے پاس گۓ۔لیلابائ نے شادی کے رشتے جوڑنے والی سنگیتا یہ ملکاپور میں میری پہچان ہے۔اس کے پاس لڑکی ہیں ۔اس کے مطابق اس کا بہنوئ سنتوش اور دیگر رشتےدار ملکاپور لڑکی دیکھنےکےلۓ گۓ۔ وہاں لڑکی پسند آگئی۔لیکن بعد میں لڑکے کی دوسری شادی ہے اس لۓ اس نےشادی سے انکار کردیا۔بعد ازاں دلال خاتون نے دوسری لڑکی بتائ۔لیکن اس کےلۓ ایک لاکھ روپیۓ کا مطالبہ کیا۔لڑکی پسند آنے پر چالیس ہزار روپیۓ ادا کۓ گۓ۔اسی دن شادی بھی انجام پائ۔سبھی اپنے گھر آگۓاورکوسونبہ میں لیلابائ کو ساٹھ ہزار روپیۓ دۓ۔٣٠ جولائ کو شادی اور رقم دینے کی کاروائ کی گئ۔

دوسرے دن ٣١ جولائ کو نئ دلہن کیلاس کا موبائل لیکر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا۔اس معاملے میں کیلاس اور سنتوش دونوں یکم اگست کو لیلابائ کے یہاں گۓ اور بتایا کہ دلہن فرار ہوگئی۔اس لۓ ہمارے ایک لاکھ روپیۓ واپس مانگے۔لیلابائ نے رقم واپس دینے سے انکار کیا۔اس موقع پر کیلاس نے پیسے واپس نہ ملے تو وہ جان کا کچھ بھی برا کرلوں گا۔اس طرح کی دھمکی دی۔اس پر بھی لیلابائ نے روپیۓ نہیں لوٹاۓ۔٣ ِ اگست کو کیلاس نے بیوی فرار ہوگئ ،ایک لاکھ روپیۓ بھی گۓ۔اس طرح بولتے ہوۓ شنی پیٹھ میں زہر پی لیا۔یہ معاملہ سمجھ میں آنے کے بعد گھر کے افراد نے کیلاس کو اسپتال میں داخل کیا۔

٧ ِ اگست کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئ۔اس معاملے میں سنتوش رگھوناتھ پاٹل نے شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ایجنٹ لیلابائ عرف بھابھی رام نارائین جوشی (شنی پیٹھ )اور سنگیتا بائ رہیداس بھالے راؤ کے خلاف شکایت درج کرنےکے مطابق خودکشی کرنے کےلۓ مجبور کیا۔سنگیتا بائ کو پولیس نے اتوار کے روز اور پیر کےروز لیلابائ عرف بھابھی رام نارائین جوشی کو گرفتار کیا

۔عدالت نے دونوں کو جیل روانہ کردیا۔اس معاملے کی جانچ پولیس انچارج وٹھل سسے ان کی رہنمائ میں دینیش سینگھ ،سلیم پینجاری ،رویندر پاٹل ،پریس جادھو ،ابھیجیت سیدانے ،انیل کامبلے ،راہول پاٹل ،راہول گھیٹے اور دھنجۓ ایولے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading