ناندیڑ:8ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع بھر میںگزشتہ ایک ہفتہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں300 سے زائد کا اضافہ جاری ہے ۔جبکہ مہلوکین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔ آج 8ستمبرکوناندیڑ ضلع میںچار متاثرین فوت ہوئے ہیں جن میںساور ماڑ مکھیڑ کی 62سالہ خاتون ‘ پیٹ وڑج تعلقہ قندہار کا 62سالہ شخص‘گوکل نگرناندیڑ کا 77سالہ شخص اور گوپال چاوڑی ناندیڑ کی 23سالہ خاتون ہے ۔
آج ناندیڑضلع میں 1523 رپورٹ موصول ہوئے جس میں 1137 نیگیٹورہے اور332 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 9ہزار578 ہوگئی ہے ۔آج کے متاثرین میں پھر ایکبار ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 148 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
