سیکس ریکیٹ کاپردہ فاش ، کئی گرفتار

بریلی:23ڈسمبر۔(ایجنسیز) بریلی پولیس نے ہفتہ دیر شام کو سیکس ریکٹ چلانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایس پی اور سی او سٹی نے سادہ کپڑوں میں چھاپہ مار کر منت گیسٹ ہاوس کے مالک نیٹو سردار کو گرفتار کیا ، جب کہ ایک لڑکی جائے واقعہ سے فرار ہوگئی۔ سبھاش نگر پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر منت گیسٹ ہاوس پر چھاپہ مارا گیا۔ اچانک ہوئی اس چھاپہ ماری سے گیسٹ ہاوس میں موجود لڑکے لڑکیاں پیچھے دروازہ سے بھاگنے لگے۔پولیس نے موقع سے فریدآباد کی ایک لڑکی اور گیسٹ ہاوس مالک نیٹو سردار کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک لڑکی اور کچھ لڑکے بھاگ گئے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ نیٹو ہر مہینے دہلی اور فرید آباد سے گیسٹ ہاوس میں کال گرل بلاتا تھا۔ کال گرل مہینے کی بکنگ کے اعتبار سے آتی تھیں۔ پولیس کچھ دلالوں کے نام بھی سامنے آنے کا دعوی کررہی ہیں۔پولیس کے مطابق شکایتیں ملنے کے بعد کئی دنوں سے گیسٹ ہاوس پر نظر رکھی جارہی تھی۔ مخبر کے ذریعہ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی بائیک سے سادہ کپڑے میں گیسٹ ہاوس پہنچے۔ ٹیم کے کچھ لوگ کسٹمر بن کر پہنچے۔ چھاپہ ماری کے دوران نیٹو کی ڈائری بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ سبھاش نگر تھانہ پولیس گرفتار کال گرل اور گیسٹ ہاوس مالک سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading