سیتارمن نے اراکین پارلیمنٹ سے پی ایم انٹرن شپ اسکیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی،جہاں ماہانہ 5ہزار روپے ملتے ہیں

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقوں میں وزیر اعظم انٹرنشپ اسکیم کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا دوسرا پائلٹ پروگرام جنوری 2025 میں شروع ہوا ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ روزگار فراہم کرنے کی اسکیم نہیں ہے بلکہ اس اسکیم کا مقصد غیر ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے کمپنیاں آگے آئی ہیں۔

اس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ کسی خاص شعبے میں کام کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے ان کے لیے روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ جولائی 2024 میں پیش کیے گئے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے پانچ پروگراموں کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں یہ ایک اسکیم بھی ہے۔ اس کے تحت انٹرن شپ کرنے والوں کو ماہانہ 5000 روپے دیئے جاتے ہیں جس میں سے 4500 روپے مرکزی حکومت اور 500 روپے متعلقہ کمپنی دیتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading