سپریم کورٹ میں مودی حکومت نے خواتین کی بے عزتی کی: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سپریم کورٹ کی خاتون فوجی افسران کو مستقل کمیشن دینے کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیر کو حکومت پر تلخ حملہ کیا اور کہا ہےکہ عدالت میں حکومت نے اس معاملے میں جو دلیل دی ہے اس سے ملک کی ہر خاتون کی بے عزتی ہوئی ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سپریم کورٹ میں دیئے گئے سرکار کی دلیل نےملک کی ہر خاتون کی توہین کی ہے۔‘‘


دراصل حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ خواتین کمانڈ پوسٹ یا مستقل سروس کےلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کمزور ہیں۔ میں ہندوستانی خواتین کو مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے اور حکومت کے دلیل کو غلط ثابت کرنے کےلئے مبارک باد دیتا ہوں۔

پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ملک کی خواتین کی پرواز کو نئے پنکھ دیئے ہیں۔ خواتین اہل ہیں۔ فوج میں، بہادری میں اور بحروبر وفضاؤں میں۔ متعصبانہ ہوکر خواتین کی طاقت کی مخالفت کرنے والی مودی حکومت کو یہ سخت جواب ہے۔‘‘


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےاپنے فیصلے میں کہا ہےکہ کمبیٹ برانچوں کو چھوڑ کر دیگر شاخوں میں خاتون فوجی افسران کو مستقل کمیشن دینا ضروری ہے۔ خواتین کو مستقل کمیشن نہیں دینا قدیم روایتوں اور خواتین کےتئیں متعصبانہ ہے کیونکہ مردوں کے ساتھ خواتین کندھے سےکندھا ملا کر کام کرتی ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading