سولاپور اور بھوپال کے درمیان تبلیغی اجتماع کے لیے خصوصی ٹرینیں

ممبئی 20نومبر(یواین آئی )سینٹرل ریلوے نے بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع  کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں  اضافہ کے پیش نظر  سولا پور اور بھوپال کے درمیان 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ریلوے کی تفصیل کے مطابق 01331 خصوصی ٹرین 22نومبر  جمعہ کو 07.00 بجے سولاپور سے روانہ ہوگی اور دوسرے  دن 10.05 بجے بھوپال پہنچے گی۔ جبکہ 01332 خصوصی ٹرین پیر 25 کو رات23.30 بجے بھوپال سے روانہ ہوگی اور تیسرے دن یعنی بدھ کے روز 00.20 بجے سولا پور پہنچے گی۔ٹرین کلبرگی(گلبرگہ) ، شاہ آباد ، واڑی ، وقار آباد ، سکندرآباد ، قاضی پیٹھ ، رام گنڈم ، سرپورکگاز نگر ، بلہارشاہ ، ناگپور اور اٹارسی۔ ہوتے ہوئے بھوپال پہنچے گی ،
اس میں  مجموعی طور 10 سلیپر کلاس اور 8 جنرل سیکنڈ کلاس  ڈبے ہوں گے ۔ریزرویشن کے لیے  خصوصی چارجز پر 01331 خصوصی ٹرین کی بکنگ  کو تمام پی آر ایس مقامات اور www.irctc.co.in پر انٹرنیٹ کے ذریعے کھلے گی۔ اس ٹرین میں جنرل سیکنڈ کلاس کوچز غیر محفوظ رکھے ہوئے کوچز کے طور پر چلائیں گے اور سپرفاسٹ میل / ایکسپریس ٹرینوں کے لئے قابل اطلاق کرایے کے مطابق یو ٹی ایس کے ذریعے ٹکٹ بک کیے جاسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading