
آج ہم آپ کو ایسی چینی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جو سن بلاک کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتی تھی اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوئے۔
چین کی شہری 20 سالہ لڑکی شدید قے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ان کی پسلیوں میں 10 سے زائد جگہ فریکچر ہوا ہے۔
ڈاکٹر نے جب لڑکی کی ہڈیوں کی ٹوٹنے کی وجہ بتائی تو اسے سننے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کی ہڈیاں بے حد نازک ہوگئی ہیں کیونکہ وہ سن بلاک کا ضرورت سے زائد استعمال کیا کرتی تھی اور اس وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی شدید کمی ہوگئی۔
ڑکی سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچنے کے لیے سن بلاک کا زائد استعمال کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کے جسم میں وٹامن ڈی اور خون میں فاسفورس کی مقدار بے حد کم ہوگئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں اس لڑکی کی بیماری ایک معمہ بن گئی ہے، متعدد ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ لڑکی کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار سن بلاک کا زائد استعمال کرنے کی وجہ سے ہی کم ہوئی ہے۔
دوسری جانب چند ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سن بلاک استعمال کرنے سے وٹامن ڈی کی مقدار کم نہیں ہوئی۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک