سماجی خدمت کے علمبردار انیل تیواری کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا گیا معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی مبارکبادیں

سماجی خدمت کے علمبردار انیل تیواری کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا گیا
معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی مبارکبادیں

ممبئی

نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کی برسات کے درمیان سماجی کارکن اور سینئر صحافی انیل تیواری کا یوم پیدائش ملنڈ میں بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقے کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی اور ان کے دفتر میں ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق ایم ایل سی سراج مہندی، سینئر صحافی اور نوستا اخبار کے ممبئی بیورو چیف سید زاہد علی ریاست، کانگریس مہاراشٹر کے ریاستی سکریٹری آفتاب شیخ، سیاسی ماہر اور یشونت بلیٹن کے ایڈیٹر فیض احمد شیخ سمیت دیگر معزز شخصیات نے انیل تیواری سے ملاقات کر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار کے ایم ایل سی آفاق احمد خان، بہار کے سابق وزیر شکیل الزماں انصاری، کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین مناف حکیم، ریاستی وزیر درجہ کے حامل بورڈ کے سابق چیرمین سید علی اشرف (بھائی صاحب) اور پالگھر کے سابق کونسلر فرید لولانیا نے بھی فون پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سالگرہ کے اس موقع پر انیل تیواری کے چاہنے والوں نے مختلف سماجی خدمت کے پروگرام منعقد کیے، جن میں ضرورت مندوں کو ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔ مقامی لوگوں اور ان کے ساتھیوں نے انیل تیواری کی سماجی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین رہنما اور خدمت کے جذبے کا علمبردار قرار دیا۔

تقریب کے دوران شرکاء نے انیل تیواری کی لمبی عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ ’’انسان کی خدمت خدا کی خدمت‘‘ کے اصول پر انیل تیواری کی لگن سب کے لیے ایک مثال ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading