لکھنو:9ڈسمبر۔(ایجنسیز)سماجوادی سیکولرمورچہ – لوہیا کے صدرشیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پرملک کو کمزورکرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندرنہیں بننا چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی ‘جن آکروش ریلی’ میں یہاں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندر نہیں بننی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ کی کہیں بھی نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے۔ اگرمندربنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اوروہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔شیو پال یادو نے کہا کہ "ہم بی جے پی کو ملک اورریاست سے ہٹائیں گے… ہم امن اوربھائی چارہ چاہتے ہیں”۔ ریلی میں سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو بھی آئے۔ ان کے اس تقریب میں آنے پرشبہ تھا، لیکن وہ نہ صرف شریک ہوئے، بلکہ تقریربھی کی۔