ناندیڑ:9ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے21 اے پی آئی کو عنقریب پی آئی کے عہدہ پرترقی دی جائے گی جس کے لئے ڈائریکٹر جنرل آف پولس دفتر نے تمام اے پی آئی کی فہرست طلب کی ہے اور مقررہ مدت یعنی 12 ڈسمبر تک تمام معلومات روانہ کرنا ہے ۔ اسلئے ناندیڑ ضلع کے 21اے پی آئی کو ترقی ملے گی ۔ جس میں محکمہ پولس کے شعبہ جات ریاستی انٹلی جنس بیور و ‘ اسپیشل سیکوریٹی ‘ اینٹی کرپشن بیورو ور ناندیڑ پولس شامل ہے ۔ ڈی جی پی نے 6 ڈسمبر کو اس ضمن میں مکتوب جاری کیا ہے ۔جس کے مطابق اے پی آئی درجہ کے افسران کو پی آئی کے درجہ پرترقی دی جائے گی ۔ترقی کی فہرست میںریاستی انٹلی جنس بیور و کے پرکاش واندرے ‘ اینٹی کرپشن کی سنیتاشندے ‘ بلونت پیڑگاو¿ننکر ‘ بھوجنگ گوڑبولے ‘ اسپیشل سیکوریٹی محکمہ کی ارونا سُگاوے ‘ پرفل انکوشکر ‘ پانڈورنگ گاو¿تے ‘ ضلع اسپیشل برانچ کے ویجناتھ منڈے ] دلیپ تارے ‘ وزیر آباد کے وشوناتھ نائیکواڑے ‘ ایل سی بی کے ونود دگھورے ‘ رفی سید ‘منیشا کدم ] عثمان نگر کے نتین چنچولکر ] رام تیرتھ کے اشوک جادھو ‘ کنڈلواڑی کے ونود کامڑے ‘ عمری کے وشنبھر پلیواڑ ‘ قندہار کے سندیپ بھارتی ‘ اتوارہ کے شرینواس روئلاوار ‘ مکرم آباد کے سنیل نائیک ‘ نتین اندراڑے مناٹھا کے رماکانت پانچال کے نام شامل ہیں۔ اسکے علاوہ ایم پی ایس سی گھوٹالہ کے معاملے میں جیل میں قید اے پی آئی دنیش سونسکر کی معلومات بھی طلب کی گئی ہے ۔12ڈسمبرتک ڈی جی پی کے پا س معلومات فراہم کرنا ہے ۔ترقی ملنے کی اطلاع سے ان افسران میں خوشی پائی جاتی ہے ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے اے پی آئی اپنی ترقی کے انتظار میں تھے ۔