سلمان علی نے انڈین آئیڈل 10 کا خطاب جیتا

ممبئی ۔24۔دسمبر ۔ہریانہ کے نوح کے رہنے والے سلمان علی نے انڈین آئیڈل 10 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں پہنچے چار دیگر فائنلسٹ کو پیچھے چھوڑ کر فاتح کا ٹائٹل جیتا۔ وننگ ٹرافی کے ساتھ سلمان کو 25 لاکھ روپیے کیش انعام بھی دیا گیا ہے۔شو کی جج نیہا ککڑ اور ویشال ڈڈلانی نے فاتح کے طور پر ان کے نام کا اعلان کیا۔ وہیں دوسری جانب انکش بھاردواج اس گلوکاری ریالٹی شو کے دسویں سیسزن کے رنر اپ رہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سونی ٹی وی پر آرہے ’انڈین آئیڈل 10‘ کے اتوار کے روز ہوئے فنالے میں شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما اپنی فلم زیرو کا پرموشن کے لئے پہنچے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading